بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہیں، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اپنی کھوئی ہوئی سیاسی جگہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پنجاب میں آج بھی پیپلز پارٹی کے لیے سیاسی گنجائش موجود ہے اور عوام پارٹی سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں صرف شخصیات اور ہیروز کے سہارے نہیں چل سکتیں بلکہ مضبوط تنظیمی ڈھانچے اور کارکنوں کی محنت سے آگے بڑھتی ہیں۔ نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنے اور رضاکارانہ نظام کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔فریال تالپور کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ نشستوں کی بات نہیں کر رہیں، تاہم پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے۔
خواتین کی گرفتاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے، مردوں کا حساب مردوں سے لیا جائے اور خواتین کو اس معاملے میں شامل نہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں





