بلاول نے گورنر خیبرپختونخوا سے ناراضی کی خبروں کو فیک نیوز قرار دے دیا

مصنف:
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے متعلق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ناراضی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں فیک نیوز قرار دے دیا۔
صحافی نے بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پر غصے کا اظہار کیا تھا؟اس پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے جواب دیا کہ خیبرپختونخوا کے گورنر پر اس وقت بھاری ذمہ داریاں ہیں، وہ اپنے ہی گورنر پر کیوں غصہ کریں گے؟بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ گورنر خیبرپختونخوا سے متعلق یہ خبر جعلی ہے اور وہ اس کی تردید کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں





