جمعرات، 29 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بی ایم ڈبلیو کی 2027 ایکس 5 اور آئی ایکس 5 متعارف، پیٹرول یا بجلی کا انتخاب صارف کے ہاتھ میں


جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے اپنی نئی ایس یو وی ایکس 5 کو روایتی پیٹرول، ہائبرڈ اور مکمل الیکٹرک پاور ٹرین کے انتخاب کے ساتھ متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے۔


نئی الیکٹرک آئی ایکس 5 میں 724 کلومیٹر تک متوقع ڈرائیونگ رینج، انتہائی تیز رفتار چارجنگ، جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور ٹریفک سگنل پہچان کر گاڑی روکنے جیسی ٹیکنالوجی شامل ہے۔


کمپنی نے نئی ایکس 5 کے لیے صرف ایک انجن یا پاور ٹرین پر انحصار کرنے کے بجائے مختلف انتخاب برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صارفین روایتی پیٹرول انجن کے ساتھ مائلڈ ہائبرڈ ٹیکنالوجی حاصل کرسکیں گے جب کہ بعد میں پلگ اِن ہائبرڈ اور ہائیڈروجن فیول سیل پر مبنی ورژن بھی پیش کیے جانے کا منصوبہ ہے۔


کمپنی نے نئی ایکس 5 کے لیے صرف ایک انجن یا پاور ٹرین پر انحصار کرنے کے بجائے مختلف انتخاب برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صارفین روایتی پیٹرول انجن کے ساتھ مائلڈ ہائبرڈ ٹیکنالوجی حاصل کرسکیں گے جب کہ بعد میں پلگ اِن ہائبرڈ اور ہائیڈروجن فیول سیل پر مبنی ورژن بھی پیش کیے جانے کا منصوبہ ہے۔نئی ایکس 5 کا روایتی ورژن ایکس 5 40 ایکس ڈرائیو تین لیٹر کے ٹربو چارجڈ، 6 سلنڈر ان لائن پیٹرول انجن سے لیس ہے۔ یہ انجن 394 ہارس پاور اور 580 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔اسکے ساتھ 48 وولٹ کا مائلڈ ہائبرڈ نظام بھی دیا گیا ہے، جو ضرورت پڑنے پر تقریباً 200 نیوٹن میٹر اضافی ٹارک فراہم کرسکتا ہے۔


مائلڈ ہائبرڈ نظام میں بیٹری اور الیکٹرک موٹر انجن کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں لیکن یہ گاڑی کو عام طور پر مکمل طور پر بجلی پر چلانے کے لیے نہیں ہوتے۔یہ اعداد و شمار ان صارفین کے لیے اہم ہیں جو طویل سفر کرتے ہیں اور ہر چند سو کلومیٹر بعد چارجنگ اسٹیشن تلاش کرنے کے بجائے روایتی فیول اسٹیشن پر ایندھن بھروانے کو ترجیح دیتے ہیں۔تاہم اصل ایندھن کی اوسط اور رینج کا انحصار ڈرائیونگ کے انداز، سڑکوں، موسم اور دیگر حالات پر ہوگا۔