Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایئر انڈیا کا بدترین بحران، مودی کے نام نہاد ترقیاتی دعوے بے نقاب

pakf

پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد مودی کے کھوکھلے ترقیاتی دعوؤں کا پول کھل گیا۔ 2025 کے بعد ایئر انڈیا کے لیے بھارتی اور برطانوی مسافروں کا اعتماد بحال کرنا مشکل ہوگیا، دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ایئر انڈیا کے حفاظتی معیار سے متعلق متعدد منفی خبروں نے مسافروں میں مزید خوف پیدا کردیا۔

برطانوی ایوی ایشن کے مطابق ایئر انڈیا سے متعلق مسافروں کے تبدیل ہوتے رویے ایئر لائن پر عدم اعتماد کے عکاس ہیں، جبکہ سنجے لیزار کے مطابق مودی کے دورِ اقتدار میں بھارت کا ایوی ایشن سیکٹر مکمل بدحالی کا شکار ہوچکا ہے۔

دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق اگست اور ستمبر 2025 میں ایئر انڈیا کے مسافروں کی تعداد 11 فیصد تک کم ہوگئی، جبکہ اپریل 2025 کے برعکس اپریل 2026 میں ایئر انڈیا کے مسافروں میں 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL