چاغی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی،دودہشتگرد جہنم واصل

مصنف:
سیکیورٹی ذرائع: سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کا ضلع چاغی کے علاقہ دالبدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر موثر انداز میں حملہ کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں اور مسافر بسوں کو نذرِآتش کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں





