پشاورسکول حادثہ، شہداء کے لواحقین میں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

مصنف:
پشاور: ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر آفاق وزیر نے دیر کالونی اسکول واقعے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کر دیے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر آفاق وزیر نے پورا دن شہداء کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گزارا اور شہید بچوں کے والدین کو مالی امداد کے چیک فراہم کیے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور ریونیو حکام بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر نے کہا کہ وہ لواحقین جو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے دیگر اضلاع گئے ہوئے ہیں، انہیں واپسی پر امدادی چیک فراہم کر دیے جائیں گے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی فہرستوں کی تصدیق کر رہی ہیں تاکہ تمام زخمی بچوں کو بھی ایک دن کے اندر مالی امداد فراہم کی جا سکے۔





