ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ، متعدد زخمی

مصنف:

مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں ابو فلاح میں تقریباً 80 نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں اور کوریج کرنے والی 63 سالہ امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیوائن پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین اور رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور علاقے میں زیتون کے باغات کو آگ لگا دی۔امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیوائن کے مطابق حملہ آوروں نے ان پر پتھر برسائے، انہیں زمین پر گرا کر لاٹھیوں سے مارا اور لاتیں بھی برسائیں۔ حملہ آور ان کا کیمرہ اور دیگر سامان بھی چھین کر لے گئے۔رپورٹس کے مطابق تشدد کے نتیجے میں ہیڈی لیوائن کو فریکچر سمیت متعدد چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔واقعے میں متعدد فلسطینی بھی زخمی ہوئے، جبکہ ایک فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے گولی مار دی۔