ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر

misbah
مصنف:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ سے وابستہ ہوگئے، انہیں لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔


مصباح الحق نے اس تقرری پر کہا کہ سودرپسچم رائلز کا حصہ بننے پر بہت پُرجوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے اور وہ اس ماحول کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔نیپال پریمیئر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک منعقد ہوگی، جس میں مصباح الحق سودرپسچم رائلز کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔واضح رہے کہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے بھی الگ ہوئے ہیں۔