ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

غربت کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے،وزیراعظم

مصنف:

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر مشترکہ اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غربت کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ حکومت وزیراعظم اپنا گھر سکیم کے تحت قابل استطاعت گھروں کی تعمیر و خریداری کیلئے مالی معاونت تک رسائی بڑھا رہی ہے۔ حکومت نے سماجی بہبود کے پروگرام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھرپور انداز سے جاری رکھا ہوا ہے۔ دانش سکول سسٹم کے تحت قابل بچوں کیلئے عمل محنت کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کیلئے قومی سطح پر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو مزید فعال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام، اڑان پاکستان، پاکستان بیت المال معاشی پروگرام کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور ٹی ایلیویشن فنڈ کے ذریعے ذرائع معاش اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری سے غربت میں کمی کیلئے کوشاں ہیں۔ غربت میں کمی، عدم مساوات کا خاتمہ اور مساوی ترقیاتی مواقع حکومتی ترجیحات ہیں۔