ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور گرفتار

مصنف:

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی امین گنڈا پور پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کیس کی سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے وکیل راجہ ظہور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ مقدمے میں نامزد شریک ملزم فاروق بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔دورانِ سماعت وکیل راجہ ظہور نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور نے آج عدالت میں پیش ہونا تھا، تاہم وہ پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالت آج دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ کیے جا سکے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔