ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مولانا کے بغیر حکومت بنے گی بھی، چلے گی بھی، فیصل کریم کنڈی

مصنف:

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے تھے کہ ان کے بغیر کوئی حکومت نہ بن سکتی ہے اور نہ چل سکتی ہے، لیکن میں انہیں کہتا ہوں کہ خیبر پختونخوا کی حکومت ان کے بغیر بھی بنی ہے اور چلتی بھی رہے گی۔



پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی گزشتہ روز کی تقریر سے انہیں بہت مایوسی ہوئی۔ مولانا فضل الرحمٰن ایک سینئر سیاستدان ہیں، ان سے اس طرح کی گفتگو کی توقع نہیں تھی۔گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں آزادانہ طور پر گھوم پھر نہیں سکتے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ خیبر پختونخوا حکومت امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں نہیں کر رہی۔انہوں نے سابق صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے فیصلے اسلام آباد کے بجائے کابل اور قندھار سے آتے تھے۔ سابق حکمرانوں کے بعض مفرور عناصر سرحد پار بیٹھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے مولانا فضل الرحمٰن سے سوال کیا کہ لکی مروت، ٹانک اور بنوں میں کون سے پہاڑ اور معدنی وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل کو بروئے کار لانا ضروری ہے، اس مقصد کے لیے غیر ملکی کمپنیاں، پاکستانی کمپنیاں اور خیبر پختونخوا حکومت مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ صوبے میں امن کے قیام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، البتہ دیگر معاملات پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔