تاوان کے لیے اغوا کیے گئے نوجوان کا قاتل اپنا ہی کزن نکلا

کراچی: گلشنِ حدید سے تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے 23 سالہ زین العابدین کے قتل کے الزام میں اس کے کزن فیصل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
زین العابدین کو دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ ملزمان نے مغوی کی رہائی کے بدلے 7 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور مبینہ طور پر اس کا ایک ہاتھ کاٹ کر گھر بھجوا دیا۔مقتول کے والد کے مطابق نامعلوم افراد ایک شاپنگ بیگ میں زین العابدین کا کٹا ہوا ہاتھ، شناختی کارڈ، سم کارڈ اور کی پیڈ موبائل فون رکھ کر گھر پہنچا گئے تھے۔والد نے بتایا کہ ملزمان نے اسی موبائل نمبر پر کال کرکے کسی پڑھے لکھے شخص سے بات کرانے کا مطالبہ کیا، جس پر انہوں نے اپنے بھانجے فیصل سے بات کرائی۔ ملزمان نے 7 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، تاہم بعد ازاں 5 لاکھ روپے میں معاملہ طے پا گیا۔مقتول کے والد کے مطابق زین العابدین کا کزن فیصل ہی تاوان کی رقم دینے کے لیے گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے دوران فیصل کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں





