چمن سیکٹرپرافغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام

چمن: پاک افغان سرحدی علاقے چمن سیکٹر میں افغان جانب سے جارحیت اور دراندازی کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے چمن سیکٹر میں اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی، جس کا پاک فوج نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی متعدد پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں یہ پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش مکمل طور پر ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
مزید پڑھیں




