نادرا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی کی تاریخ میں توسیع

پاکستان سے عمرہ کی سعادت کے لیے جانے والے زائرین اور خلیجی ممالک کے مسافروں کے لیے نادرا لنکڈ ڈیجیٹل ویکسی نیشن کارڈ کی لازمی شرط میں 25 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
بارڈر ہیلتھ سروسز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسافروں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر فی الحال کارڈ کے بغیر بھی سفر کی اجازت ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا،اس سے قبل یہ شرط 14 ستمبر کی آدھی رات سے نافذ العمل ہونی تھی، تاہم پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے انتظامی مسائل اور آگاہی کی کمی کی وجہ سے اس پر عملدرآمد کو یکم اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی۔
کراچی ایئرپورٹ کے قائم مقام چیف آپریٹنگ آفیسر محمد قاسم نے ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر کو لکھے گئے خط میں نشاندہی کی کہ7 ستمبر کو ڈیجیٹل کارڈ لازمی قرار دینے کی اطلاع دی گئی تھی جبکہ کارڈز کے اجراء کے لیے صرف ایک ڈسپنسری کا قائم کیا جانا ناکافی ہے مناسب وقت اور باہمی تعاون کے بغیر اس فیصلہ کو فوری نافذ کرنے سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید انتظامی اور آپریشنل مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ابتدائی طور پر نادرا سے منسلک ڈیجیٹل ویکسی نیشن کارڈ کا یہ نظام صرف کراچی ایئرپورٹ پر آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب لاہور کے مزنگ ٹیچنگ اسپتال میں ویکسی نیشن کروانے والے عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہےاسپتال میں عملے کی کمی اور کاؤنٹرز کی محدود تعداد کی وجہ سے زائرین کا بھاری رش لگ گیا ہے انتظار گاہ میں موجود زائرین نے شکایت کی کہ وہ صبح 6 بجے سے آئے ہوئے ہیں لیکن دوپہر دو بجے تک یعنی 8 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ان کی باری نہیں آ سکی۔
اس صورتِ حال پر اسپتال کے فوکل پرسن نے بتایا کہ پہلے روزانہ صرف50 سے 100 زائرین ویکسی نیشن کے لیے آتے تھے جبکہ اب یہ تعداد بڑھ کر 200 سے 400تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث نظام پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں


بدچلنی، طلاق اور بچے،تحریر:خالد شہزاد

عورت کمزور نہیں،تحریر: شازیہ حنیف


تبصرہ کتب،الف سے اے آئی تک،تحریر: مبراء عبدالقیوم
