بھارت کا اصل حکمران کون؟ امریکی وزیرخارجہ کے دورے پر بھارتی میڈیا میں بحث چھڑ گئی

مصنف:
بھارت میں اصل حکمران کون ہے؟ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورۂ بھارت کے شیڈول نے یہ سوال ایک بار پھر اٹھا دیا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق مارکوروبیو نئی دہلی کےبجائےممبئی اورجام نگرکادورہ کریں گے،جام نگر میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی صنعتیں قائم ہیں،مارکو روبیو اپنےدورے کے دوران مکیش امبانی سمیت دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
رپورٹس کےمطابق پہلی بارکوئی امریکی وزیر خارجہ بھارت آ رہا ہے،تاہم نئی دہلی میں ملاقات طے نہ ہونے پر بھارتی میڈیا میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اس سےقبل ایلون مسک نےوزیراعظم نریندرمودی کے بجائے مکیش امبانی کو بھارت کا اصل حکمران قرار دیتےہوئےطنزیہ تبصرہ کیا تھا،امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے شیڈول کے بعد یہ بیان بھی بھارتی میڈیا کی بحث کا حصہ بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں



