جمعرات، 29 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد


عدالت میں انمول عرف پنکی سمیت دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا، گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔

صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

ملزمان کے انکار کے بعد عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا۔

ملزمان کے خلاف درخشاں پولیس نے 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا۔