مراد علی شاہ کا تھرپارکر ایمبولینس حادثے میں 9 جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان

مصنف:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھرپارکر ایمبولینس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 افراد کے لواحقین کو فی خاندان 20 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ہر جاں بحق فرد کے ورثاء کو 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو واقعے کی شفاف انکوائری کرانے اور رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو کو نگرپارکر پہنچ کر امدادی اور دیگر انتظامی اقدامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں




