بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

این اے 77 ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی، الیکشن کمیشن نے آر او سے رپورٹ طلب کرلی


این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی اوربےضابطگیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔

مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر کی درخواست پر سماعت کے بعد کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ سماعت کے بعد مرکزی مسلم لیگ کے سربراہ خالد مسعود سندھو نےمیڈیا سے گفتگومیں دعویٰ کیا کہ 283 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی میں ان کے امیدوار کے ووٹ زیادہ تھے۔ باقی 50 پولنگ اسٹیشنز میں مخالف امیدوار کے 19 ہزار اور ان کے امیدوار کے صرف 4 ہزار ووٹ سامنے آئے۔

خالد مسعود سندھو نے کہا کہ این اے 77کےضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی، ہمارے درخواستوں کو آر او نے نہیں سنا، چیزیں نمایاں کی ہیں،نتائج جمع کرتےوقت آراو نے ہمیں نہیں بلایا، پریزائڈنگ افسر نے تسلیم کیا اسے20 میں سے15 بیلٹ بکس ملیں۔ ایک پریزائڈنگ افسر کا اعترافی بیان بھی الیکشن کمیشن کوجمع کرایا ہے۔