ممبئی میں اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی کو ممبئی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹائیگر شروف اور دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ممبئی پولیس نے بعد میں واضح کیا کہ اداکار محفوظ ہیں اور انہیں گولی نہیں لگی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں ٹائیگر شروف کے ڈرائیور اور ایک آٹورکشہ ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔
واقعہ کے بعد حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ فائرنگ کے حالات اور اس میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ اب تک دستیاب اطلاعات میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ فائرنگ کے پیچھے کیا وجہ تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر گینگسٹر انیل پنڈت کی جانب سے ایک پوسٹ سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس واقعے کے بعد سیاسی تنازعہ بھی کھڑا ہو گیا ہے۔ کانگریس لیڈر سچن ساونت نے ممبئی میں امن و قانون کی صورت حال پر سوال اٹھاتے ہوئے مہاراشٹر حکومت پر جرائم کی سرگرمیوں پر قابو پانے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے۔
مزید پڑھیں





