سعودی عرب کے شہر نجران میں میزائل حملہ، 6 افراد زخمی

سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی جارحیت تھم نہ سکی۔ سعودی سول ڈیفنس کے مطابق نجران میں میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، پروجیکٹائل حملے میں 3گھروں اور 3گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب سعودی اتحادی فوج نے ریاض، خمیس مشیط اور ابہا میں حملے ناکام بنادیئے۔ ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط میں دو بیلسٹک میزائل مار گرائے۔ سعودی اتحادی فوج نے حوثیوں کے میزائل لانچرز کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔
ترجمان سعودی اتحاد ترکی المالکی کے مطابق نجران میں نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افسر جاں بحق ہوگئے۔
حوثیوں کے خلاف یمنی سرکاری فوج کی بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹے میں حوثی اہداف پر ایک ہزار 417 حملے کئے، 800 حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ کارروائیوں میں 190 فوجی گاڑیاں اور دیگر اثاثے بھی تباہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں





