Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کیلیے شناختی کارڈ لازمی قراردے دیا گیا

مصنف:

اسلام آباد:نئی حکومت کے آتے ہی نئے اصول وضع ہوگئے ہیں اور نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیان ، اس حوالے سے حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹوز سے خریداری کیلیے شناختی کارڈ کو لازمی قرار دے دیا ہے جس کے بعد اب شناختی کارڈ کے بغیر کچھ نہیں ملے گا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری کیلیے شناختی کارڈ کی شرط عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہری بغیر شناختی کارڈ کے سبسیڈائزڈ اشیا خرید سکتے تھے تاہم اب یوٹیلٹی اسٹور پر شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو کچھ نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو اشیائے خور ونوش رعایتی قیمتوں پر فراہم کی جاتی ہیں جو عموما مارکیٹ سے کم قیمت ہوتی ہیں۔گزشتہ حکومت میں عوام کو اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ مستفید کرنےکیلیے ملک بھر میں 50 ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کا اعلان بھی سامنے آیا تھا۔

اس وقت کے وفاقی وزیر مرادسعید نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ 50ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت کھولے جائیں گے۔

پُرانا پاکستان مبارک ہو:حکومت نےآتے ہی 5 روپے بجلی مہنگی کردی

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی مستعفی ہوگئے

پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کی تجویز:وزیراعظم پریشان ہوگئے

ہالینڈ کےگُستاخ نےایک بارپھرحضرت محمدﷺکی شان میں گُستاخی کردی:عمران خان کوبھی آڑے…

فوجی افسر پر تشدد: سلمان رفیق اور حافظ نعمان ملوث نکلے:نامزد مجرم:گرفتارکرلیا گیا

عمران خان کی حکومت کےآخری مہینےمارچ میں تاریخ کی سب سے زیادہ ترسیلات زر…

ن لیگ کی حکومت ناکام ہوگی:وزارتیں لیکرنقصان کے حصہ دارنہ بنیں:پی پی میں وزارتیں…

‘ڈی جی آئی ایس پی آرنےہمارے موقف کی تائید کردی’کہ واقعی پاکستان…

ہمارے ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں:سازشی نامراد ہوں گے: چوہدری پرویز الہٰی