جمعہ، 30 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران سے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے اہم ہدایات آگئیں


ایران سے زمینی راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے اہم ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ الشیب بارڈر 21 اکتوبر سے بند ہے اور آمدورفت معطل ہے۔ ایران میں موجود پاکستانی زائرین بغداد اور نجف ایئرپورٹس کے ذریعے عراق جاسکتے ہیں۔ زائرین ایران کے راستے عراق جانے سے قبل نئی سفری ہدایات ضرور دیکھیں اور زیارت گروپ آرگنائزر بھی زائرین کو بارڈر بندش سے فوری آگاہ کریں۔


وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عراقی الشیب بارڈر سے مسافروں، گاڑیوں، تجارتی سامان کی آمدورفت تاحکم ثانی بند رہے گی۔ عراقی الشیب بارڈر بند ہونے کے باعث پاکستانی زائرین متبادل زمینی راستہ استعمال نہیں کرسکتے، روانگی سے قبل متعلقہ زیارت گروپ آرگنائزرز سے تازہ سفری صورتحال کی تصدیق کریں۔