اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے دستخط، وکلا کے حوالے کردیے گئے

مصنف:
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکالت نامے دستخط ہوگئے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے وکالت نامے دستخط کرواکر وکلاء کے حوالے کردیے، بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلمان کھرل وکالت نامے وصول کرنے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر رائے سلمان کھرل نے بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے وکالت نامے وصول کرلیے، بشریٰ بی بی کے دو اور بانی پی ٹی آئی کا ایک وکالت نامہ جیل انتظامیہ نے دستخط کرواکر دیے۔




.jpg%3F2026-11-06T17%253A18%253A21.160Z&w=3840&q=75)
