سیالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 7 کروڑ روپے مالیت کا سونا بازیاب کرا لیا

مصنف:
پولیس نے سیالکوٹ میں کارروائی کرکے 7 کروڑ روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں علی الصبح دو مسلح ملزمان سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے تھے، ملزمان سنار کے ملازم کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ کر فرار ہوئے۔
پولیس کے مطابق اطلاع پر علاقے کا گھیراؤ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی، پولیس کے تعاقب پر ملزمان سونا کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے کھیتوں سے تمام سونا تلاش کرکے برآمد کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تلاش جاری ہے۔
آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم نے سیالکوٹ پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے اور کہا کہ بروقت کارروائی پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری رسپانس کا مظہر ہے۔




.jpg%3F2026-11-06T17%253A18%253A21.160Z&w=3840&q=75)
