جمعہ، 6 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران میں امریکی ممکنہ حملے کے پیش نظر ہنگامی تیاریوں کا آغاز: برطانوی اخبار کا دعویٰ


برطانوی اخبار دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سے ممکنہ جنگ اور جوہری حملے کے خدشے کے پیش نظر ایران میں ہنگامی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق امریکی فوجی کارروائی کے پیش نظر ایران نے تابکاری سے بچاؤ کی تیاریاں تیزی کردی ہیں اور اس سلسلے میں ایران میں جوہری تابکاری سے بچاؤ کے لیے آئیوڈین گولیاں لوگوں میں تقسیم کررہا ہے۔

ایران شہریوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایات بھی دے رہا ہے،ایران کے جوہری مرکز پک ایکس ماؤنٹین پر حملے سے متعلق خدشات برقرار ہیں۔

دوسری جانب دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیاہے کہ ایران جدید ایس 400 فضائی دفاعی نظام خریدنے کیلئے روس سے مذاکرات کر رہا ہے، محسن رضائی نے گذشتہ روز سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا خط صدر پیوٹن کو پہنچایا، ایران امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد فضائی دفاعی نظام دوبارہ مضبوط بنانا چاہتا ہے، یوکرین جنگ کے باعث روس ایران کو ایس 400 نظام دینے سے گریز کرسکتا ہے۔