جمعہ، 27 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان خطے میں امن مذاکرات کا مرکز بن گیا، بھارتی صحافی نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھا دیے


معروف بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے بھارت کی موجودہ خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلام آباد میں اہم امن مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے اور خطے کے سیاسی بیانیے کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ بھارت صورتحال کو دور سے دیکھنے پر مجبور ہے۔

راج دیپ سردیسائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی کی سمت کا جائزہ لے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محض خبروں کی سرخیاں بنانے کے بجائے حقیقی سفارت کاری پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔

بھارتی صحافی کے اس بیان کے بعد بھارت کی خارجہ پالیسی اور خطے میں اس کے سفارتی کردار سے متعلق بحث ایک بار پھر سامنے آگئی ہے۔ ناقدین بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب پاکستان اہم علاقائی امن مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے اور سفارتی سرگرمیوں میں نمایاں نظر آ رہا ہے تو بھارت اس عمل میں پس منظر میں کیوں دکھائی دے رہا ہے۔

راج دیپ سردیسائی کے بیان کو بھارتی حکومت کی خارجہ پالیسی پر ایک اہم تنقید قرار دیا جا رہا ہے، جس میں خطے میں بدلتی سفارتی صورتحال کے تناظر میں بھارت کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔