Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران کی سخت وارننگ: توانائی تنصیبات پر حملے کا بھرپور جواب جاری

IMG_1294


ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی جارحانہ اور دفاعی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا دشمن کی سنگین غلطی ہے، جس کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا۔
‎انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسے حملے دوبارہ کیے گئے تو ایران نہ صرف جواب دے گا بلکہ دشمن اور اس کے اتحادیوں کی توانائی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
‎ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ایران اپنی دفاعی حکمت عملی پر مکمل عمل کر رہا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا سختی سے مقابلہ کرے گا۔