مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر ترک ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل شینول وارول نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا، جبکہ پاکستان کے سفیر یوسف جنید اور ترک وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔
برطانوی خبرایجنسی کے مطابق مکہ دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط بنانے، مشترکہ دفاعی پیداوار بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر 7 اگست کو دستخط کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں





