پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد ہائیکورٹ،بری امام ہاوس کو ڈی سیل کرنے سے متعلق کیس،وکیل درخواست گزار پر عدالت برہم

مصنف:

اسلام آباد ہائیکورٹ ،بری امام ہاوس کو ڈی سیل کرنے سے متعلق کیس ،سی ڈی اے کی جانب سے بری امام ہاوس کو ڈی سیل کرنے کا حکم امتناع واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی


عدالت نے وکیل درخواست گزار کو عدالت میں بیٹھ کر تیاری کی ہدایت کر دی،وکیل درخواست گزار نےکیس میں مختصر التواء کی استدعا کی، جسٹس ایاز شوکت نے کہا کہ آپ آج دلائل دیں یا میں حکم امتناع واپس لونگا ، عدالت نےوکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتےہوئے کہا کہ بہتر ہے آپ اپنی درخواست واپس لے کے نئی درخواست دائر کریں ، آپ نے اپنی چیزیں ساتھ لگائی ہی نہیں، کیسے دلائل دینگے ، وکیل بری امام ہاؤص نے کہا کہ مجھے مختصر سا وقت دے دیں ، میں جمع کروادونگا ، جسٹس ایاز شوکت نے کہا کہ نہ آپ نے لکھا ہے کہ کتنا رقبہ ہے نہ ہی ملکیت کا لکھا ہوا ہے، آپ نے بری امام ہاوس کی ملکیت کا کوئی ڈاکومنٹ لگایا گیا ہے؟ کتنے رقبے پر بری امام ہاوس بنا ہوا ہے،اس ایک ڈاکومنٹ بھی اونرشپ کا نہیں لگایا گیا،درخواست میں ترمیم نہیں ہو سکتی، آپ ادھر آئے آپ نے سٹے لیا ہے آپکو پتہ ہی نہیں کہ کتنا رقبہ ہے ٹوٹل، جب تک آنر شپ کا نہیں لکھیں گے تب تک کیسے ہم اسکو دیکھیں گے ، عدالت میں بیٹھ کر سی ڈی اے کی متفرق درخواست پڑھ کر تیاری کریں، اس کے بعد آپ دلائل دیں یا میں حکم امتناعی واپس لونگا ،


سی ڈی اے کی جانب سے وکیل کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم نے متفرق درخواست دائر کی جس میں سارا ریکارڈ لگایا ہے، جسٹس ایاز شوکت نے کہا کہ آپ انکو دستاویز دے دیں یہ پڑھ لیں پھر آخر میں کیس سنتے ہیں دوبارہ،کیس کی سماعت میں وقفہ کردیاگیا


بری امام ہاؤس کیس کی وقفہ کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی، جسٹس ایاز شوکت نے کہا کہ آپ نے پٹیشن فائل کی ہے اس کے ساتھ کچھ ریکارڈ نہیں لگایا ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ پراپرٹی میری ملکیت نہیں بلکہ میں صرف دربار کا کئیر ٹیکر ہوں ،جسٹس ایاز شوکت نے کہا کہ کیا گدی نشین کا کوئی ڈاکومنٹ ہے ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ گدی نشین کا کوئی ڈاکومنٹ موجود ہیں نہیں ہوتا ، وکیل کاشف ملک نے کہا کہ تقریبا یہ 330 کنال جگہ ہے ،جسٹس ایاز شوکت نے کہا کہ آپ کے پاس دستاویزات ہیں تو ان کی نقل ہی دیکھا دیں ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے پاس دستاویزات نہیں بلکہ ان کے پاس ہیں اسی لیے ان کو پارٹی بنایا ہے ،جسٹس ایاز شوکت نے کہا کہ میری دستاویزات میری پاس موجود ہوں گے یا سی ڈی اے کے پاس ؟ کیسی بات کر رہے ہیں ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہمارا نکتہ یہ ہے کہ ہم دربار کا حصہ ہیں یہ جگہ دربار کی ہے ، وکیل کاشف ملک نے کہا کہ ان کے پاس کوئی کاغذ نہیں ،