مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات میں وزیراعظم،فیلڈ مارشل کا نام،خیبر پختونخوا کے شہریوں کا اظہار مسرت

مسلم دنیا کی 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی نمایاں شمولیت؛ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے عسکری و سیاسی قیادت پر بھرپور اعتماد اور مسرت کا اظہارکیا ہے
عوام کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا نمایاں مقام حاصل کرنا پوری پاکستانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ عالمی سطح پر ملک کے وقار میں اضافے کا مظہر ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت کا عالمی فہرست میں سرِفہرست آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک کی باگ ڈور مضبوط ہاتھوں میں ہے جس سے سفارتی تعلقات اور معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ عوامی حلقوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کامیابی خطے میں امن و استحکام کی نئی راہیں کھولے گی ، عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد مزید بڑھے گا۔
شہریوں نےپاک فوج اور ملکی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا،عوام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ملنے والا یہ اعزاز ملک دشمن عناصر کے لیے ایک واضح اور مضبوط پیغام ہے۔ عوام نے توقع ظاہر کی ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت اسی ہم آہنگی اور جذبے کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی تاکہ ترقی و خوشحالی کے خواب حقیقت بن سکیں
مزید پڑھیں





