پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان چل بسے

مصنف:

تبلیغی جماعت کے امیر، ممتاز عالمِ دین، استاذ الحدیث اور استاذ العلماء حضرت مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے۔


مولانا نذر الرحمان صاحب کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان کے انتقال پر ملک بھر کے علمائے کرام، دینی شخصیات اور تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔مشاورت کے بعد مرحوم کی نمازِ جنازہ آج رات 8 بج کر 30 منٹ پر تبلیغی مرکز کے پنڈال میں ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حضرت مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا نذر الرحمان نے دینِ اسلام کی تبلیغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محسن نقوی نے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔