پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان 2035ء تک آئی سی سی کے 3 بڑے ایونٹس میں سے ایک کی میزبانی حاصل کر سکتا ہے

ICC-Headquaters
مصنف:

پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے گلوبل ایونٹس کی میزبانی کی دوڑ سے باہر نہیں ہوا، ملک 2035ء تک ہونے والے 3 بڑے عالمی کرکٹ ایونٹس میں سے کسی ایک کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرا سکتا ہے۔


ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے 2035ء تک شیڈول گلوبل ایونٹس کے لیے میزبانی کے وینیوز کا فیصلہ نہیں کیا، جس کے لیے جلد اظہارِ دلچسپی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ خواہش مند ممالک انفرادی طور پر یا مشترکہ طور پر بھی میزبانی کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ایونٹ 2035ء، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2032ء اور چیمپئنز ٹرافی 2033ء کی میزبانی کے لیے اظہارِ دلچسپی کر سکتا ہے۔ پاکستان بالخصوص 2033ء کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔تینوں عالمی ایونٹس اکتوبر اور نومبر میں منعقد ہوں گے، جن کی تاریخوں کا اعلان کیا جا چکا ہے، تاہم میزبان وینیوز کا حتمی فیصلہ اظہارِ دلچسپی کے عمل کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں پہلے سے الاٹ شدہ ایونٹس کی تاریخوں کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ 2035ء تک ہونے والے گلوبل ایونٹس کی ٹائم ونڈوز بھی منظور کرلی گئی ہیں۔