Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد میں غیر ملکی شہری لٹ گیا

crime
مصنف:

اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں پانچ مسلح ڈاکو غیر ملکی شہری کو یرغمال بنا کر 80 لاکھ روپے اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔


ایف آئی آر کے متن کے مطابق پانچ ملزمان میں سے ایک پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا، جبکہ ڈاکو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک گھر میں موجود رہے۔مقدمے کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود سیکیورٹی گارڈ، باورچی اور ٹرانسلیٹر کو بھی یرغمال بنائے رکھا۔ ملزمان نے گھر کی تلاشی لینے کے بعد 80 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات سے متعلق مختلف شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL