پیر، 2 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قوت سماعت و گویائی سے محروم پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے اطالوی خاتون کلرکہار پہنچ گئی


قوتِ سماعت و گویائی سے محروم کلر کہار کے نبیل اور اٹلی کی عررورا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، چھ سالہ دوستی محبت میں بدل گئی۔

کلر کہار کے نوجوان نبیل اور اٹلی سے تعلق رکھنے والی عررورا نے کورٹ میرج کے ذریعے ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا۔ قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم دونوں نوجوانوں کے درمیان تقریباً چھ سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ قائم ہوا تھا، جو وقت کے ساتھ دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہو گیا۔ عررورا نے اپنے ہم سفر کے انتخاب کے بعد اٹلی سے پاکستان کا سفر کیا اور کلر کہار پہنچ کر نبیل سے شادی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نبیل کا تعلق کلر کہار سے ہے جبکہ عررورا اٹلی کی رہائشی ہیں۔ دونوں قدرتی طور پر قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم ہیں۔ تقریباً چھ سال قبل سوشل میڈیا پر ان کا رابطہ شروع ہوا، جو مسلسل رابطے اور باہمی اعتماد کے باعث مضبوط تعلق میں تبدیل ہو گیا۔ مختلف ممالک، زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے کے باوجود دونوں نے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا۔

اپنے فیصلے کو عملی شکل دینے کے لیے عررورا اٹلی سے پاکستان پہنچیں، جہاں کلر کہار میں نبیل کے ساتھ کورٹ میرج کے ذریعے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ اس طرح چھ سال سے جاری ان کا تعلق باقاعدہ ازدواجی رشتے میں تبدیل ہو گیا۔

شادی کے بعد کلر کہار میں نبیل اور عررورا کے اعزاز میں دعوتِ ولیمہ کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے نومنتخب جوڑے کو مبارک باد پیش کی اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔