پیر، 2 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بم کی افواہ پر لندن سے صوفیا جانے والے طیارے کی بڈاپسٹ میں ہنگامی لینڈنگ


ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں مسافر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے میں بم کی افواہ پر بڈاپسٹ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارہ لندن سے بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیا جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیر دفاع نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کردی، ان کا کہنا ہے کہ مسافر طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر نیٹو ایئر ڈیفنس سسٹم کو الفا الرٹ جاری کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ہنگری کے جنگی طیاروں نے مسافر طیارے کو حفاظتی تحویل میں لے کر بحفاظت اتار لیا۔