ہری پور: کم عمر لڑکوں سے دورانِ حراست مبینہ بدفعلی کا انکشاف
مصنف:
ہری پور: آیت نور کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے کم عمر لڑکوں نے دورانِ حراست پولیس اہلکاروں پر مبینہ بدفعلی اور جنسی تشدد کے سنگین الزامات عائد کر دیے۔
لڑکوں کے مطابق تھانے میں وقاص عرف وکی اور محرر سلیمان نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ بدفعلی کی، جبکہ تھانہ صدر میں بھی اسی نوعیت کے واقعات پیش آنے کا الزام لگایا گیا ہے۔متاثرہ لڑکوں نے الزام عائد کیا کہ دورانِ حراست انہیں غیر انسانی سلوک اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ واقعات میں ملوث اہلکاروں کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں۔لڑکوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مبینہ واقعات ایس پی ثمینہ ظفر، ڈی ایس پی تنویر اور ایس ایچ او شہریار کی موجودگی میں پیش آئے۔
مبینہ بدفعلی اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے ڈی پی او ہری پور کو درخواست دے دی گئی ہے۔





