پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور،شہر کے بیشتر اندرون علاقوں میں نجی وائی فائی انٹرنیٹ سروس معطل، شہری پریشان

no internet

شہر قصور کے بیشتر اندرون علاقوں میں گزشتہ تین روز سے نجی وائی فائی انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے


انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش سے طلبہ، کاروباری افراد، فری لانسرز اور گھروں سے آن لائن کام کرنے والے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دن سے وائی فائی سروس دستیاب نہ ہونے کے باعث روزمرہ امور، آن لائن تعلیم اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں


متاثرہ شہریوں نے متعلقہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش کی وجوہات فوری طور پر واضح کی جائیں اور سروس کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے