پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

موبائل منفی سے مثبت، تحریر: غفور ساجد

نقطہ نظر

مجھے آپ کا پتہ نہیں کہ موبائل کو لے کر بچوں کو کس قدر پابند کیا ہے مگر اپنا پتہ ضرور ہے کہ اس پابندی کے لئے میں بلکہ گھر کے سارے لوگ بے بس ہیں ۔

اِسی طرح متعدد رپورٹ آئی ہیں کہ موبائل کی وجہ سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی حالت بہت ابتر ہوگئ ہے ۔ کچھ خبروں کے مطابق کئی ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں ۔

سوال یہ ہے کہ ہمارے بچے اِس موبائل سے واقف کس قدر ہیں ؟

یہاں میں اپنی مثال بھی دوں کہ بچے تو بچے خود میں لگ بھگ 95 فیصد موبائل سے واقف ہی نہیں ۔ تب یہ میرے لئے ۔ میرے بچوں کے لئے کار آمد ہے بھی یا ؟

ہم جانتے ہیں ۔ اگر میں غلط نہیں ہوں تو اس چیز کی وجہ سے بچے ہمارے ہاتھ سے نکل ہی چکے ہیں ۔ مجھے تو دن کے زیادہ تر حصہ میں موبائل کو لے کر چیخ اور چلانے کی آواز سننے کو ملتی ہیں ۔

کچھ بھی کیا مگر قابو پانا ممکن نہیں ۔ بہت ہی مفلوج کرنے والے گیمز اور دوسری چیزیں بچوں کی تفریح کا ذریعہ بن چکی ہیں ۔

ایک طرف سوشل میڈیا میں لاکھوں روپے کمانے اور نت نئے کاروبار کے احوال سننے اور دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

ہم نئی نسل کو قابو میں کرنے کے لئے ہار چکے ہیں ۔ کیوں نہ کچھ ایسا بھی ہو کہ منفی سے ہم مثبت کی طرف چل پڑیں ۔۔۔۔۔۔

جی ہاں ۔ اگر ہمارے بچے موبائل گُر جان لیں اور اُن کو یہ سمجھ آجائے کہ اِس چیز سے فائدے بھی حاصل ہوسکتے ہیں تب ہم ایسا کیوں نہیں کرتے کہ ہمارے بچے موبائل بھی استعمال کریں اور خوب فائدہ بھی حاصل کریں اور اُن کو یہ سمجھ بھی آئے کہ ہم اپنے مستقبل کو اس چیز کی وجہ سے فائدہ مند بناسکتے ہیں ۔

اب یہ ذہن میں آئے گا کہ ایسا کیسے ممکن ہے ؟

کاروبار ہو یا سوشل میڈیا گویا فیس بک ۔ اسٹاگرام ۔یوٹیوب وغیرہ میں چائنل چلانا ۔

اب یہ کیسے ہو ۔ جس کی وجہ سے گھر بیٹھے لاکھوں روپے ماہانہ کمائی ہوسکتی ہے ؟

ہمارے سوشل اور عوامی ادارے ۔ اس کی پذیرائی کرسکتے ہیں ۔

وہ تربیت کے مراکز قائم کرسکتے ہیں ۔ جن کا دائرہ اسکولوں تک پھیلایا جاسکتا ہے ۔ بچوں کو روزانہ ایک گھنٹہ یہ تربیت فراہم کی جاسکتی ہے ۔

وہ اپنے ہاتھ میں تھمے موبائل کو بھی سمجھ پاتے ہیں اور کئی ایک پروگرام چلانے کی سمجھ بھی آتی ہے اور ساتھ میں تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے طریقے بھی آسکتے ہیں ۔

اب یہ خیال بھی آسکتا ہے کہ کون سمجھائے یا پڑھائے؟

اس کے لئے موبائل مہارت رکھنے والوں کو تلاش کرنا پڑے گا ۔ اُن کو عوامی اداروں کی طرف سے تربیتی ملازمت دی جانی چاہیے ۔

اُن کی تربیت سے بچے اور ہم بوڑھے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔

خاص کر ریٹائرڈ ہم جیسے لوگ گھر بیٹھے بیٹھے کچھ کمانے کی پوزیشن میں آسکتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اس طوفانی مہنگائی کا کچھ تو مقابلہ ہوسکتا ہے ۔

ایک طرف تربیت حاصل کرنے کے بعد ہم کئی ایک نقصان دہ چیزوں سے بھی بچ سکتے ہیں ۔ جو روز ہدایات کی صورت میں ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں ۔

تاہم اس سے بھی بہتر ہے کہ ہم اس کو کنٹرول کریں اگر ہم ہر طرح سے ناکام ہوچکے تو اس کے منفی استعمال کو مثبت کیوں نہیں بناسکتے ؟۔

شاید میرا یہ آرٹیکل کچھ لوگوں کے لئے حیران کُن اور غیر ضروری ہو مگر اس موبائل کے استعمال کی حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ۔ اب جب کوئی چیز استعمال ہورہی ہے تو وہ مثبت اور فائدہ مند طریقے سے کیوں نہ استعمال ہو ۔

اگر ہم پھر بھی زندگی کے اس حصہ کو خاطر میں نہیں لاتے تب اسے پھینک دینا چاہیے ۔ اگر نہیں کرسکتے تو تربیت کے راستے کھولنے چاہیں تاکہ منفی کو مثبت میں تبدیل کیا جاسکے ورنہ ہمیں اپنے ہی بچوں کی صورت میں کچھ عجیب حالات کی تیاری کرلینی چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔