جمعہ، 20 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور. ترپال کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق، مٹی سے لدے ڈمپر کی ویڈیو منظر عام پر

مصنف:

قصور. ترپال کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق، مٹی سے لدے ڈمپر کی ویڈیو منظر عام پر،ڈمپر کی نمبر پلیٹ بھی غائب


تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ پر سیف سٹی کیمروں کے قریب مٹی سے لدا ایک ڈمپر تیز رفتاری سے گزرتا دکھائی دیا، جس پر ترپال موجود ہونے کے باوجود مٹی ہوا میں اڑتی رہی اور راہگیروں کی آنکھوں اور سڑک پر گرتی رہی


حکومت کی جانب سے مٹی سے لدی ٹریکٹر ٹرالیوں اور ڈمپرز کے خلاف کارروائیوں کے بعد گاڑی مالکان نے بظاہر ترپال ڈالنا شروع کر دی ہیں تاہم بعض گاڑیوں پر ایسی ترپالیں استعمال کی جا رہی ہیں جو مٹی کو اڑنے یا نیچے گرنے سے روکنے میں ناکام ہیں


واقعے کی ایک اور تشویشناک بات یہ ہے کہ مذکورہ ڈمپر کے پچھلے حصے پر نمبر پلیٹ بھی دکھائی نہیں دے رہی

دن دیہاڑے سیف سٹی کیمروں کے قریب اس صورتحال نے قانون پر عمل درآمد اور نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھا دیئے ہیں


شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیا جائے، ڈمپر کی شناخت کرکے کارروائی کی جائے اور مٹی لے جانے والی گاڑیوں کو مکمل طور پر ڈھانپنے اور نمبر پلیٹ کی موجودگی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو مٹی اور گردوغبار سے ہونے والی پریشانی سے بچایا جا سکے

نیز شہریوں کا سوال ہے کہ سیف سٹی کیمروں سے ماسوائے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ اور کار سواروں کو سیٹ بیلٹ نا پہننے پر جرمانے کرنے کے علاوہ ایسی کسی غیر قانونی سرگرمی پر بھی چالان ہوا ہے؟


رپورٹ غنی محمود قصوری

ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی