پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا

مصنف:
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل مہنگا ہو گیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 322 روپے مقر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 357 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 سے 22 نومبر تک تین دن کے لیے ہوگا۔





