Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک


اسلام آباد: حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی، اپوزیشن مذاکراتی وفد نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔


ملاقات محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کی پیش رفت اور تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔