Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خاتون ٹک ٹاکر کی پولیس چوکی میں فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل محفوظ، مقدمہ درج

crime
مصنف:

حسن ابدال: ٹک ٹاکر لائبہ طارق عرف گجراتن کے خلاف پولیس اہلکار پر فائرنگ کے الزام میں تھانہ حسن ابدال میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل حسیب الحسن معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اسی دوران ٹک ٹاکر لائبہ طارق عرف گجراتن مبینہ طور پر پولیس چوکی میں داخل ہوئی اور پستول نکال کر ان پر فائرنگ کر دی۔ تاہم فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل حسیب الحسن محفوظ رہے۔درج مقدمے کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ہیڈ کانسٹیبل حسیب الحسن کی درخواست پر تھانہ حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔