نئے صوبوں کے معاملے پر بہت جلد سیاسی اتفاق رائے ہوجائے گا، خواجہ آصف کا انکشاف

مصنف:
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر بہت جلد سیاسی اتفاق رائے ہوجائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی منظرنامہ جلد بدلنے جارہا ہے، صوبوں کے معاملے پر بہت تیزی سے پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیو ایئر کے آس پاس بہت اہم پیشرفت نظر آئے گی۔ صوبوں کے معاملے پر بہت جلد سیاسی اتفاق رائے ہوجائے گا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان کیلیے بڑا ہی مناسب موقع ہے، یہ وہی موقع ہے جو ہمیں جنرل باوجودہ کی ایکسٹینشن کے وقت ملا تھا
مزید پڑھیں





