جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے ارکان کے انتخاب کا عمل جاری

مصنف:

14 اکتوبر کو شمالی وزیرستان، خیبر، بنوں، مہمند اور ٹل (ضلع کرم) میں کونسل کے ارکان کے انتخاب کے لیے جرگوں کا انعقاد کیا گیا، آئندہ دو روز میں خیبر پختونخوا کے دیگر متعلقہ اضلاع میں بھی علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے ارکان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا


علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے ارکان کا انتخاب مقامی آبادی کی خواہشات، قبائلی روایات اور باہمی مشاورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جرگہ نظام کے تحت کیا جا رہا ہے

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ملک و مشران، علمائے کرام، قبائلی عمائدین اور تاجروں کے جرگوں میں امن و امان، سیکیورٹی اور عوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا، نئے انتظامی نظام کے تحت 12 اضلاع سے دو دو منتخب قبائلی عمائدین یا ملک پر مشتمل 24 رکنی علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل تشکیل پائے گی، علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل مقامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو تجاویز پیش کرے گی، کونسل کے قیام کا مقصد مقامی عمائدین کو مؤثر نمائندگی دینا اور عوامی ضروریات و ترقیاتی ترجیحات کو متعلقہ انتظامی اداروں تک پہنچانا ہے،ملک و مشران نے نئے انتظامی نظام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، قبائلی عمائدین نے علاقے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی