Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبر پختونخوا میں عوامی وسائل سیاسی احتجاج کی نذر

مصنف:

خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے بجائے لانگ مارچ پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے الزامات نے پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات پر سوالات اٹھا دیے۔


خیبر پختونخوا کے شہریوں نے عوامی وسائل کے سیاسی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو احتجاجی سیاست کے بجائے امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کو ترجیح دینی چاہیے۔شہریوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت دعووں کے بجائے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی بروقت، شفاف اور مؤثر فراہمی یقینی بنائے۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے۔مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی سے پریشان خیبر پختونخوا کے عوام حکومتی ترجیحات اور عوامی وسائل کے استعمال پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔