Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے لیے تیاریاں مکمل

مصنف:

پشاور: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ صوبے کے 12 اضلاع میں پہلے مرحلے میں ایمرجنسی لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔


ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں ممکنہ انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز اور سیکرٹریز کی تعیناتیوں سمیت ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی تعیناتیوں سے متعلق فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کا حتمی فیصلہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی صورتحال سے مشروط ہے۔ اگر مذاکرات کامیاب ہوگئے تو صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ نہیں کیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان باضابطہ مذاکرات نہیں ہورہے، تاہم پس پردہ خفیہ رابطے بدستور جاری ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کی آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات متوقع ہے، جس میں صوبے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور دیگر پارٹی رہنما وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو وفاقی سطح پر موصول ہونے والے پیغامات سے آگاہ کریں گے۔ ملاقات میں لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، جبکہ وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔