ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کچھ لفظ ،تحریر:عائشہ بنتِ محمد یاسین

نقطہ نظر

یوں تو کہنے کو کچھ لفظ ہی ہیں مگر ان کچھ لفظوں کو لکھتے لکھتے شاید پوری تحریر ہو جائے۔

کچھ لفظ بظاہر تو معمولی ہی ہوتے ہیں مگر یہی اپنے اندر سانس بند کرنے کی طاقت بھی پوشیدہ رکھتے ہیں۔

یہی کچھ الفاظ بعض اوقات دل کو ایسے روند دیتے ہیں کہ سننے والا اپنے حواس تک کھو بیٹھتا ہے اور انہی لفظوں کا بوجھ اٹھائے بعض لوگ اپنی پوری زندگی تباہ کر لیتے ہیں۔ چند لفظ ہی تو ہوتے ہیں جو انسان کو اندر سے ریزہ ریزہ کر دیتے ہیں اور یہی الفاظ اگر مرہم بن جائیں تو بکھرے وجود کو پھر سے جوڑ دیتے ہیں۔

انہیں چند الفاظ میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ انسان کی زندگی کو خراب کرنے کے لیے بھی کافی ہوتے ہیں۔

یہ کچھ لفظ ہی تو ہوتے ہیں جو انسان کو توڑ پھوڑ دیتے ہیں اور یہی چند لفظ مرہم کی صورت اختیار کر لیں تو جوڑ بھی دیتے ہیں۔

یہی کچھ لفظ ہوتے ہیں جو انسان کی زندگی کا فیصلہ چٹکی میں کرتے ہیں۔

قبول ہے بظاہر چند لفظ ہیں مگر ان پر پوری زندگی منحصر ہوتی ہے۔

کچھ لوگ تلخ الفاظ تو بول جاتے ہیں بظاہر وہ چند لفظ ہی ہوتے ہیں مگر وہ یہ نہیں جانتے ان چند لفظوں نے دوسرے کے دل اور جذبات کو کس طرح روندا ہے۔

یہی کچھ لفظ دعا بن جائیں تو نہ جانے وہ دعائیں کتنوں کی زندگی میں رس گھولیں گی اور نا جانے کتنوں کی زندگیوں میں بہار لے آئیں اور اگر بددعا کی صورت اختیار کر لیں تو آباد دلوں کو بھی ویران کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔

یہی کچھ لفظ،

یہی کچھ لفظ تھے جنہوں نے زمین تخلیق کر ڈالی، ہم خدا سے کچھ الفاظ سننے کے ہی منتظر ہوتے ہیں کہ اے خدا فقط کُن فرما دیجیے میری دعا پر،

ہم سب فقط ایک کُن لفظ کے محتاج ہیں

ایک شکستہ دل انسان کے لیے امید سے بھرے چند لفظ شفا کا درجہ رکھتے ہیں

یہ چند لفظ ہماری زندگی کا صرف ایک حصہ نہیں، بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ ہماری پوری زندگی ہی لفظوں سے عبارت ہے تو شاید زیادہ درست ہو گا۔

یہ کچھ لفظ ہی ہماری زندگی ہیں،

ایک ہارے ہوئے شخص کے لیے چند امید کے الفاظ شِفا کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کچھ الفاظ میں تیر سے تیز،

تلوار کی دھار سے بھی تیز طاقت ہوتی ہے جو کسی کے دل میں جا لگے تو اس کا دل چاک کر دے،

اس کا دل ایسے چیر دیں کہ انسان بولنا، ہنسنا سب بھول جائے ،

ان کچھ لفظوں میں مکمل احساس ہوتا ہے

یہ چند لفظ انسان کی مانند ہوتے ہیں یعنی لفظ بھی وجود رکھتے ہیں،

ہاں، لفظ وجود رکھتے ہیں۔

یہی چند لفظ کسی کے لیے پاؤں کی مانند ہوتے ہیں جو کسی کا دل چٹکی میں روند ڈالتے ہیں،

یہی چند لفظ کسی کا گریبان پکڑ لیتے ہیں اور چاہیں تو وہی گریباں چاک کر ڈالیں یعنی لفظوں کے ہاتھ بھی ہوتے ہیں،

دل توڑنے پر آئیں تو یہی لفظ زبان بن جاتے ہیں اور زخم دینے پر آئیں تو دانت بن کر انسان کے وجود کو کاٹ کھاتے ہیں۔

یہ لفظ صرف لفظ نہیں ہیں مکمل وجود ہوتے ہیں

اور یہی کچھ لفظ کہنے کا سلیقہ سیکھ لیا جائے تو زندگی بدل جائے۔