ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی اشتہاری قرار

sohail afridi

خیبر پختونخوا پولیس نے غیر فعال وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر صوبائی پولیس نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

تفتیش افسر کے مطابق عدالتی حکم پر سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دیا ہے، عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

وارنٹ گرفتاری کے متن کے مطابق ملزم سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے گا، ملزم دیدہ دانستہ اپنی جائز گرفتاری سے گریز کر رہا ہے۔