لاہور ہائیکورٹ،کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت

مصنف:
لاہور ہائیکورٹ،سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی آئینی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لئے طلب کر لیا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کا نوٹس جاری کیا تھا ،وفاقی وکیل نے کہا کہ اٹارنی جنرل آئینی عدالت میں مصروف ہیں ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم نے جواب جمع کروا دیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کیا تھا یہ کوئی جواب نہیں،تمام محکمے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے آٹھویں جماعت کی طالبہ علایا سلیم کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی وکیل شیزا قریشی نے دلائل دیئے
مزید پڑھیں



