اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، ملتان کارڈیالوجی میں تمام ٹیسٹ نارمل، اسپتال سے روانہ


مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، ملتان کارڈیالوجی میں ای سی جی سمیت تمام ٹیسٹ نارمل، طبیعت بہتر ہونے پر واپس روانہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہونے پر ضلعی انتظامیہ ملتان نے فوری اقدامات کرتے ہوئے انہیں ایمبولینس کے ذریعے ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کیے۔ ابتدائی طبی رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا ای سی جی نارمل آیا، جبکہ دیگر تمام ٹیسٹوں کے نتائج بھی تسلی بخش قرار دیے گئے۔ طبی معائنے کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آئی اور وہ اسپتال سے واپس روانہ ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کھانے پینے میں بے احتیاطی اور فوڈ پوائزننگ کے باعث خراب ہوئی۔ ابتدائی معائنے میں کسی بڑی بیماری کی نشاندہی نہیں ہوئی، تاہم ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے احتیاطی طور پر تمام ضروری طبی ٹیسٹ اور چیک اپ کیے۔

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ ملتان متحرک ہو گئی۔ انتظامیہ نے فوری طور پر ایمبولینس روانہ کی اور طبی عملے سمیت ڈاکٹرز کی سہولت فراہم کی، جس کے بعد انہیں احتیاطی تدبیر کے طور پر ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں ان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور مختلف طبی ٹیسٹ مکمل کیے گئے۔

طبی رپورٹس تسلی بخش آنے اور طبیعت بہتر ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان کو اسپتال سے واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔